بھارتی فلموں کے ذریعے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائی جانے لگی

منگل 12 جنوری 2016 12:17

بھارتی فلموں کے ذریعے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچائی جانے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست تلگنا اور آندھرا پردیش کے اقلیتی کمیشن کو ہفتے کے روز ریاست کی مسلم کمیونٹی کی طرف سے نئی آنے والی تیلگو فلم کے پوسٹر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پوسٹر میں تیلگو اداکاروں کو فحش لباس زیب تن کیے مقدس آیات کے سامنے رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق خواجہ تنویر احمد نامی شخص کی طرف سے کمیشن کے نام تیلگو فلم ”ننکو پریماتھو“ کے نازیبا پوسٹر کے خلاف درخواست دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ پوسٹر کی وجہ سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بڑی حد تک ٹھیس پہنچی ہے۔انکی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ پوسٹر فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی طرف سے جان بوجھ کر مسلمانوں کو رنج پہچانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

واضح رہے فلم کے پروڈیوسربی وی ایم ایس پرساد اور ڈائریکٹر دیوی شری پرساد ہیں۔مذکورہ درخواست کے نتیجے میں کمیشن کی طرف سے حیدر آباد کی پولیس اور سینسر بورڈ کو واقع سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کرنے کا کہہ دیا گیاہے۔ دوسری جانب مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ریاست کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :