ملیکہ شراوت کی امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات

منگل 12 جنوری 2016 12:24

ملیکہ شراوت کی امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ملیکہ شراوت کو آخری مرتبہ بڑی سکرین پر فلم ”ڈرٹی پولیٹیکس “میں اداکاری کے جو ہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سے اداکارہ کو ہالی ووڈ فلم میں اداکاری کا چانس ملا ہے انکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے افق پر جگمگاتا ستارہ بن کر ابھریں گی۔

(جاری ہے)

لیکن اس سے بھی کہیں ذیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ ملیکہ شراوت کی جانب سے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ”پولیٹیکس آف لو“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مذکورہ تصویر بھی سیٹ پرباراک اوباما کی یو ایس پریزیڈنسی کیلئے چلائی جانے والی مہم کے دوران لی گئی ہے۔ولیم ڈیئر کی رومانٹک کامیڈی فلم ”پولیٹیکس آف لو“ میں اداکارہ نمایاں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

متعلقہ عنوان :