بھارتی پولیس نے چور کے پیٹ سے سونے کا ہار برآمد کرنے کی تکنیک میں ڈاکٹروں کو مات دیدی

منگل 12 جنوری 2016 12:48

بھارتی پولیس نے چور کے پیٹ سے سونے کا ہار برآمد کرنے کی تکنیک میں ڈاکٹروں ..

ممبئی۔ 12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) بھارتی پولیس نے ایک چور کے پیٹ سے سونے کا ہار برآمد کرنے کی تکنیک میں ڈاکٹروں کو مات دیدی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کی ایک گلی میں ایک چور نے راہ چلتی خاتون کا سونے کا ہار چھین لیا تاہم پکڑے جانے پر اس نے ہار کو نگل لیا ور خاتون کے الزام کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار مشتبہ چور کو ہسپتال لے گئے جہاں اس کا ایکسرے کرایا گیا تو چور کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ چور سے سونے کا ہار برآمد کرنے کے لئے ڈاکٹروں نے اس کا اینیما کیا لیکن کامیابی نہ ہوئی جس پر ڈاکٹروں نے مسئلہ کا حل چور کے پیٹ کا آپریشن تجویز کیا۔ پولیس نے چور کے آپریشن کے اخراجات سے بچنے کے لئے ڈاکٹروں کی تجویز مسترد کردی اور اس کے بجائے چور کو دن بھر تھانے میں بٹھا کر اسے زبردستی 40 کیلے کھلائے اور مسروقہ ہار برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :