پاکستانی ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی مقامی میڈیا نے محمد عامر پر یلغار کردی

منگل 12 جنوری 2016 12:52

پاکستانی ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی مقامی میڈیا نے محمد عامر پر یلغار ..

آک لینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12جنوری- 2016ء) پاکستانی ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی مقامی میڈیا نے عامر پر یلغار کردی ، آکلینڈ ایئرپورٹ پرکئی صحافی کیمرہ ، مائیک لیے پیسر کے سامنے آ ئے ، عامر نے مینجمنٹ کی ہدایت پر تمام سوالات کو ’مسکرا‘ کر ٹال دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی میں مختصر قیام کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئی جہاں وہ میزبان سائیڈ سے تین ٹونٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

حسب توقع فکسنگ کیس میں پابندی کی سزا بھگت کر ٹیم میں واپس آنیوالے فاسٹ بولر محمد عامر آکلینڈ ایئرپورٹ سے باہر آئے تو کیمرے ، مائیک تھامے مقامی میڈیا نے باقی کھلاڑیوں کو چھوڑ کر انکی جانب دوڑ لگائی تاہم ٹیم مینجمنٹ کی سخت ہدایات کے سبب عامر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے صرف چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھی جس سے ان خدشات کی تصدیق ہوگئی کہ انھیں اس ٹور کے دوران قدم قدم پر مقامی میڈیا کی سخت سکروٹنی کا سامنا ہوگا ۔