شاہ رخ خان اور روہت شیٹی کے درمیان سرد جنگ کا آغاز

منگل 12 جنوری 2016 12:59

شاہ رخ خان اور روہت شیٹی کے درمیان سرد جنگ کا آغاز

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) سپر سٹار شاہ رخ خان کا شمار بولی ووڈ انڈسٹری کے ٹاپ ہیروز میں کیا جاتا ہے۔ سپر سٹار نے فنی سفر کے دوران لاتعداد کامیاب ترین فلموں میں شاندار اداکاری کے جو ہر دکھائے ہیں۔تاہم انکی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دلوالے“ خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں بڑی حد تک ناکام رہی ہے۔

زرائع کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انڈیا ٹی وی نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق فلمساز روہت شیٹی کی جانب سے فلم کی ناکامی کا سا را الزام شاہ رخ خان پر ڈال دیا گیا ہے۔ روہت شیٹی کا کہنا ہے کہ سپر سٹارنے دلوالے کی تشھیری مہم میں اس طرح سے حصہ نہیں لیا جس طرح انھوں نے اپنی گزشتہ فلم ”چنئی ایکسپریس “ میں لیا تھا۔ دوسری جانب شاہ رخ خان کی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روہت شیٹی کو انکا اوور کانفیڈنس لے ڈوبا ہے۔ ترجمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فلمساز نے بذات خود فلم کی تشھیر کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ سارا بوجھ ٹیم کے سر پر چھوڑ کر پرے ہو رہے جس کے نتائج اب سامنے آرہے ہیں

متعلقہ عنوان :