Live Updates

پی ٹی آئی والے خیبرپختون خواہ کی حکومت بارے حقائق نامہ کیوں جاری نہیں کرتے ‘ رانا بابر حسین

منگل 12 جنوری 2016 13:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے روز جھوٹا حقائق نامہ جاری کرنا معمول بنا لیا ہے ،تحریک انصاف کے قائدین نے جھوٹ بول کر اپنی ساکھ خراب کررہے ہیں،وہ خیبرپختون خواہ کی حکومت کے بارے حقائق نامہ کیوں جاری نہیں کرتے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خواہ میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ۔

دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پنجاب کا رخ کرلیا ہے ۔ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد حکومت پنجاب کا سنہر ا کارنامہ ہے ۔پنجاب میں ترقی کی رفتاردوسرے صوبوں سے زیادہ ہونے کا علم غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھی ہے۔ انہوں نے کہاکہغیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے اس بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کرکے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت اور شفاف پالیسیوں پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے اب حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ان کے اعتماد کی لاج رکھیں اور سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کریں اوران کے منصوبوں کو کسی صورت سرخ فیتہ کی نظر نہ ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

تمام غیرملکی سرمایہ کار پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اورمخمصے کا شکار دیگر سرمایہ کار بھی کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں۔سیمینار میں اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت وزیراعظم محمد نوازشریف اوران کی حکومت کی ٹھوس معاشی وسرمایہ کاری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔پنجاب کے دل لاہور میں یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا سیمینار ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے پنجاب حکومت ،وفاقی حکومت کے متعلقہ ادارے اورچین اورترکی میں پاکستان کے سفیر وں نے دن رات محنت کی ہے۔

صوبائی درالحکومت لاہور میں بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد سے انٹرنیشنل بزنس کمیونٹی اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے درمیان موٴثر رابطہ ممکن ہوا ہے جس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :