ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ دونگا، محمد عامر دنیا کے بہترین بولرزمیں شامل ہیں، پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کیلیے پر عزم ہے، ٹیم میں متعددنوجوان باصلاحیت کھلاڑی موجودہیں

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی آکلینڈ میں پریس کانفرنس

منگل 12 جنوری 2016 13:13

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ دونگا، محمد عامر دنیا کے ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹی توئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ کر مکمل طور پر ریٹائرمنٹ لے لوں گا، محمد عامر دنیا کے بہترین بولرزمیں شامل ہیں، پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کیلیے پر عزم ہے، ٹیم میں متعددنوجوان باصلاحیت کھلاڑی موجودہیں ۔

(جاری ہے)

آکلینڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی 20 کپتان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیمیں باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو ٹیم مواقع سے فائدہ اٹھائے گی کامیابی اسی کو ملے گی۔ محمد عامر کے حوالے سے کپتان آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر میں بہتری آرہی ہے اور ان کی کرکٹ میں واپسی خوش آئند ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کو پہلے ہی خیر باد کہہ چکے ہیں۔یادرہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 15جنوری سے شروع ہوگی جو 20 جنوری تک جاری رہے گی۔