ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی ورلڈ ٹور، باغ جناح کے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

منگل 12 جنوری 2016 13:13

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی ورلڈ ٹور، باغ جناح کے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹرافی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) بھارت میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی پشاور سے لاہور پہنچ گئی ،ورلڈ ٹی 20 ٹرافی کے ورلڈ ٹور کے سلسلے میں ٹرافی کی باغ جناح کے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں رونمائی کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 ٹرافی کے ورلڈ ٹور کے دوران پیر کے روز آرمی پبلک سکول پشاور میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی جس کے بعد ٹرافی کو لاہور لایا گیا۔ لاہور میں باغ جناح کے جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں بھی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی۔ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر اور نجم سیٹھی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور کمشنر لاہور بھی تقریب میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :