”سٹے بازی کی پیشکش پاکستانی کھلاڑی نے کی“ہانگ کانگ کے کرکٹر ا حمد عرفان کا میچ فکسنگ تحقیقات میں انکشاف

منگل 12 جنوری 2016 13:14

”سٹے بازی کی پیشکش پاکستانی کھلاڑی نے کی“ہانگ کانگ کے کرکٹر ا حمد ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ہانگ کانگ کی ٹیم کے کھلاڑی احمدعرفان کے خلاف میچ فکسنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ان کو سٹے بازی کی پیشکش پاکستان کے ایک سابق کھلاڑی نے کی۔

(جاری ہے)

عرفان ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ہانگ کانگ کی طرف سے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔اگر ان پر الزامات ثابت ہوگئے تو ان کو دو سے پانچ سال کی سزا دی جا سکتی ہے اس سزا میں پابندی اور قید بھی شامل ہے۔ فی الحال آئی سی سی کی جانب سے عرفان کو صرف معطل کیا گیا ہے۔ عرفان کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :