پاکستانی غزل گائیک غلام علی نے میکا سنگھ کے شو میں اچانک شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا

منگل 12 جنوری 2016 13:22

پاکستانی غزل گائیک غلام علی نے میکا سنگھ کے شو میں اچانک شرکت کر کے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی نے بولی ووڈ گلوکار میکا سنگھ کے کنسرٹ میں اچانک شرکت کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔واضح رہے پاکستان کے لیجنڈری غرل گائیک اندور میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میکا سنگھ جمعے کے روز بولی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ دہلی میں فن کا مظاہرہ کر رہے تھے جب غلام علی اچانک شو میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بعد از بولی ووڈ گلوکار کی جانب سے امیشا پٹیل اور استاد غلام علی کے ساتھ لی گئی تصاویر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئیں۔میکا سنگھ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انھیں پاکستانی گلوکار کی اچانک آمد سے بے حد خوشی حاصل ہوئی اور یہ انکے لئے باعث فخر بات ہے کہ اتنے بڑے گلوکار خود انکے شو میں شرکت کیلئے تشریف لائے۔علاوہ ازیں امیشا پٹیل کی جانب سے بھی ٹویٹر پر پاکستانی گلوکار سے مل کر مسرت کا اظہار کیا گیا