ایف آئی اے لاہور کی ہنڈی کے رقوم کی غیر قانونی منتقلی کیخلاف کارروائی ، 3ملزمان کو گرفتار ، دستاویزات ،کمپیوٹرز برآمد ایف آئی اے لاہور نے 8 سے 11جنوری کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف 5مقدمات درج کر کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 12 جنوری 2016 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے )نے ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی طور پر بیرون ملک رقوم کی منتقلی کے کاروبار میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 22لاکھ روپے اور کاروبار سے متعلق دستاویزات ،کمپیوٹرز اور دیگر سامان برآمد کرلیا،ایف آئی اے لاہور نے 8 سے 11جنوری کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف 5مقدمات درج کر کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کر تے ہوئے معین سنٹر ایمریس روڈ لاہور پر چھاپہ مار کر3 ملزمان آصف‘ مہتاب اور وقاص شامل ہیں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ہنڈی کے کاروبار سے متعلق کمپیوٹر‘ چیک بکس اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کرلیں۔ اس کے علاوہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان سے 22 لاکھ،33ہزار روپے سے زائد کی رقم بھی برآمد کرلی۔ دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے 8 سے 11جنوری کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف 5مقدمات درج کر کے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :