لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنائی جائے گی،ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

منگل 12 جنوری 2016 13:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنائی جائے گی۔ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے پنجاب میں ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں -علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت کے دو محکمے بنادیئے گئے ہیں - انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کی معیاری سہولتوں تک رسائی عوام کا حق ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے - صوبے میں عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔

وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے - شعبہ صحت کی بہتری اور عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت کا خصوصی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے-ڈاکٹرز ، نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہے ہیں- ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں -لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے -انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن کر رہے ہیں - لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنائی جائے گی- آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت آبادی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کی مدد سے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی شعبہ صحت میں کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے - صوبے میں صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے قابل تعریف اقدامات کئے جا رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ پنجاب کا صحت عامہ کا شعبہ مثبت تبدیلیوں کی جانب گامزن ہے -

متعلقہ عنوان :