ڈکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ عالمی چیمپین قطر کے ناصر الطعیہ کے نام

منگل 12 جنوری 2016 14:00

ڈکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ عالمی چیمپین قطر کے ناصر الطعیہ کے نام

ارجنٹائن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) ڈکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ عالمی چیمپین قطر کے ناصر الطعیہ نے جیت لیا۔ بائیک مرحلے میں آسٹریلیاکے ٹوبی پرائس کامیاب رہے۔ڈکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ جیت کر عالمی چیمپین ناصر الطعیہ تیسری پوزیشن پر آگئے۔ارجنٹینا میں ساڑھے چھ گھنٹے کے طویل سفر میں ڈرائیورز نے سات سو سڑسٹھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

ناصر العطیہ ساڑھے چھ گھنٹے میں سب سے پہلے منزل پر پہنچے۔ پیٹر ہینسل نے چھ منٹ کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

کارلس سینز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آٹھ مرحلوں کے بعد فرانس کے پیٹر ہینسل کو مجموعی برتری حاصل ہے۔اسپین کے کارلن سینز دوسرے اور قطر کے ناصر الطعیہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بائیکنگ مرحلے میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس سب سے آگے رہے۔ٹوبی پرائس نے سات سو چھیاسٹھ کلو میٹر کا طویل فاصلہ چار گھنٹے، تینتیس منٹ اور چودہ سیکنڈز میں طے کیا۔پرتگال کے گونکلیوز نے پانچ منٹ سترہ سیکنڈ کے فرق کے ساتھ دوسری اور چلی کے پبلو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آٹھ مرحلوں کے بعد آسٹریلیا کو ٹوبی پرائس کو مجموعی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :