قدیم ببلون سیل فون ، نہ ہی قدیم ہے، نہ ہی ببلون کا اور نہ ہی نوکیا فون۔ کہانی جھوٹی ثابت ہوئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 12 جنوری 2016 14:05

قدیم ببلون  سیل فون ، نہ ہی قدیم ہے، نہ ہی ببلون کا اور نہ ہی نوکیا فون۔ ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2016ء)قدیم ببلون سیل فون ، نہ ہی قدیم ہے، نہ ہی ببلون کا اور نہ ہی نوکیا فون۔ کہانی جھوٹی ثابت ہوئی گذشتہ دنوں کئی ویب سائٹس پر ایک ایسے موبائل فون کا چرچا رہا ، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ یہ 800 سالہ پرانا فون آسٹریا سے ملا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے خلائی مخلوق کا فون قرار دیا، جو وہ 800سال پہلے ہماری زمین پر چھوڑ گئے تھے۔

عالمی میڈیا میں گردش کرتی 800 سال پرانے اس فون کی کہانی بالکل جھوٹی ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

مٹی سے بنائی گئی فون نما چیز 2012 میں جرمنی کے مجسمہ ساز کارل وینگارٹرنر نے بنائی تھی۔کارل کا کام اس طرح کی چیزیں بنا کر انہیں آن لائن فروخت کرنا ہے۔کارل اپنے فن پارے فیس بک پر اپ لوڈ کر دیتا ہے۔ 6 جنوری 2012 کو فیس بک پیج Art Replikپر اس موبائل نما چیز کی تصویر پوسٹ ہوئی اور کسی نے تفصیل میں اسے BabyloNokia کا نام دے دیا۔

کارل کا کہنا ہے کہ کسی نے میری اجازت کے بغیر ان تصاویر کو استعمال کیا ہے، میں خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتا۔ 21 دسمبر 2015 کوکانسپائریسی کلب کی ویب سائٹ نے اس سٹوری کو پہلی بار800سال پرانے فون کےطور پر پیش کیا، جس کے بعد یہ سٹوری انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ 800 پرانے موبائل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔