دوسرا ملک اقبال یوسف میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ،کینٹ جمخانہ نے مغل پورہ وائٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

منگل 12 جنوری 2016 14:08

لاہور ۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) دوسرے ملک اقبال یوسف میموریل T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کینٹ جمخانہ اور مغلپورہ وائٹس کے درمیان مغل پورہ انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

کینٹ جمخانہ نے مغل پورہ وائٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ مغل پورہ وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 138 رنز بنائے۔ کینٹ جمخانہ نے مطلوبہ اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ قیصر وحید اور گلزار احمد نے ایمپائر کے فرائض سرانجام دیئے۔ میچ کے اختتام پر سابق سیکرٹری ایل آر میاں جاوید علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :