پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر خالد درانی کے والد محمد عظیم درانی وفات پاگئے

منگل 12 جنوری 2016 14:13

پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر خالد درانی کے والد محمد عظیم درانی ..

پشاور۔12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر خالد درانی کے والد محمد عظیم درانی بقضائے الہٰی وفات پاگئے ‘ ان کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کی گئی ‘نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں پاکستان عوامی تحریک اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘مرحوم طارق عظیم درانی ‘ارشد درانی اور جاوید درانی کے بھی والد تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی رسم قل آج بروز بدھ دوپہر بارہ بجے سیکٹر 6-Kہاؤس نمبر 16نزد یوسفزئی مارکیٹ فیز 3حیات آباد میں اداکی جائیگی۔