امریتا راؤ ”میری آواز ہے پہچان“ کا حصہ بنیں گی

منگل 12 جنوری 2016 14:45

امریتا راؤ ”میری آواز ہے پہچان“ کا حصہ بنیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار امریتا راؤ ”میری آواز ہے پہچان ہے“ کے ذریعے چھوٹی سکرین پر جلوہ گر ہونگی۔

(جاری ہے)

34 سالہ اداکارہ اس سیریز میں معروف اداکار دیپیتی نیول کے مدمقابل کام کرینگی۔ یہ سیریز نیویدیتیا باسو کی پیشکش ہے۔ باسو کا کہنا ہے کہ بالکل یہ ٹھیک ہے کہ امریتا ”میری آواز ہے پہچان ہے“ کا حصہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریتا اس شو میں کالیانی کا معروف کردار ادا کرینگی۔