نابینا افراد اور حکومتی ٹیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات پھر ناکام

منگل 12 جنوری 2016 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے نابینا افراد اور حکومتی ٹیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات قلعہ گوجر سنگھ میں واقع شاہ تاج ہوٹل میں ہوئے۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومتی مذاکراتی ٹیم واپس چلی گئی جبکہ نابینا افراد نے مطالبات کی منظوری تک ہوٹل میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ آئندہ جمعہ کے روز دوبارہ مذاکرات ہونگے اور نابینا افراد کے مطالبات تسلیم کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ منگل کے روز نابینا افراد سے جمعہ تک کا وقت مانگا لیکن نابینا افراد نے کسی قسم کی مہلت دینے سے انکار کردیا ، نابینا افراد نے اپنے اس تحفظ کا بھی اظہار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے انہیں زرو کوب کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے ۔ دوسری طرف کلمہ چوک پر نابینا افراد کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے اور انہوں نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مظاہرین نے کلمہ چوک پر میٹروبس کا ٹریک دوبارہ بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :