پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کے سینکڑوں رہائشیوں کی اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلی

منگل 12 جنوری 2016 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کے سینکڑوں رہائشیوں نے اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے کینال روڈ پر ٹریفک بند کردی جس سے کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء جن میں پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی بڑی تعداد شامل تھی نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ کی زد میں پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی آنے پراحتجاج کرتے ہوئے ٹرین کا روٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کا کچھ حصہ اورنج لائن ٹرین کے روٹ میں شامل ہونے پر اتھارٹی نے مکینوں کو مسماری کے نوٹس جاری کررکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :