کسی بھی ملک کی معاشی ترقی خواتین کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ،چےئر پرسن ٹیوٹا
منگل 12 جنوری 2016 16:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) چےئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی خواتین کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ہے، ترقی یافتہ ممالک میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، ہماری بچیاں بھی ٹیوٹا اداروں میں داخل ہو کرہنر مند بنیں کیونکہ ہماری قومی ترقی کا خواب ہنر مند افراد کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کیلئے شروع کئے جانے والے کورس کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، اختر عباس بھروانہ، اظہر اقبال شاد، شیر علی، محمد مقصود، مصطفی کمال پاشا، فاروق چیمہ، عائشہ قاضی، ڈاکٹر سید افتخار حسین، سرفراز انور اور دیگر افسران بھی اس موقع پر شامل تھے۔(جاری ہے)
عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ بیوٹیشن سیکٹر اس وقت ایک اہم حیثیت حاصل چکا ہے۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نجی شعبے کے تعاون سے بیوٹیشن کے جدید شارٹ کورس متعارف کروائے گی جس سے بیوٹیشن شعبہ سے منسلک 1500سے 3000خواتین سالانہ تربیت حاصل کرسکیں گی۔ اس کورس کوابتدائی طور پر لاہور میں اور کامیاب تکمیل کے بعد اسے پنجاب بھر کے دیگر اضلا ع میں بھی شروع کیا جائے گا۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا بیوٹیشن سیکٹر کی ضروریات کے مطابق خواتین کو تربیت فراہم کر رہی ہے۔ اس کورس میں داخلہ لینے کیلئے میٹرک پاس خواتین اہل ہونگی جنہوں نے پہلے سے بیوٹیشن کا کورس کیا ہو اہے۔اس میں میک اپ،بالوں اور جلد کی نگہداشت کے متعلقہ میٹریل کو نصاب میں شامل کیا گیا ۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.