لاہور,موٹر سائیکل کی پرکشش نمبرو ںLEM-16 نئی سیرزکی نیلامی

منگل 12 جنوری 2016 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) محکمہ ایکسائز کی جانب سے سال 2016موٹر سائیکل کی پرکشش نمبرو ںLEM-16 نئی سیرزکی نیلامی جس میں5 نمبر40000ہزار روپے میں جبکہ 7 اور 786 نمبر11000ہزار روپے میں دوسرے نمبرپر سیل ہو ئے ۔پرکشش نمبروں کو نیلام کرنے سے محکمہ ایکسائز کو ایک دن میں5لاکھ 24ہزار روپے سے زائد رقم کی وصولی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمحکمہ ایکسائز کی جانب سے رواں مالی سال موٹر سائیکل کی نئی پرکشش نمبروں کی LEM-16سیرز کی نیلامی ڈائریکٹر چوہدری محمدسہل ارشدکی ہدایات پر موٹر رجسٹریشن اتھاڑٹی کے آفیسرمحمد نعیم کی نگرانی میں ایکسائز کے آفس علی کمپلکس میں منعقد ہوئی جس میں5نمبر40000ہزار روپے میں جبکہ 7 اور 786نمبر11000 ہزار روپے میں دوسرے نمبرپر سیل ہوئے ،پرکشش نمبروں کو نیلام کرنے سے ایکسائز کو ایک دن میں 5لاکھ 24ہزار روپے سے زائد رقم کی وصولی ہوئی ہے ۔ موٹر رجسٹریشن اتھاڑٹی کے آفیسرمحمد نعیم کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی موٹر سائیکل نئی پرکشش نمبروں کیLEM-16سیرز کی نیلامی کے بہت سارے نمبرز ابھی فروحت ہوناباقی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :