جنگ اور محبت میں سب جائز ہے کے معقولے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے لکھنئو کا "گورو" اپنی پاکستانی محبت رضوان کے لئےاب "میرا" بن چکا

منگل 12 جنوری 2016 16:16

جنگ اور محبت میں سب جائز ہے کے معقولے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ..

لکھنئو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2016ء)جنگ اور محبت میں سب جائز ہے کے معقولے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے لکھنئو کا "گورو" اپنی پاکستانی محبت رضوان کے لئےاب "میرا" بن چکا ہے۔ میرا کے مطابق رضوان سے اس کی جان پہچان سوشل نیٹ ورک پر "صوفیزیم " پر پی-ایچ-ڈی کے دوران ہوئی اور وہیں سے بات اتنی بڑھی کہ میرا کو محسوس ہونے لگا کہ جیسے وہ دونوں ایک دوسرے کے لئے ہی بنے ہیں۔

محبت پر پورا اترنے لے لئے میرا کو اپنی بہن جو کہ ممبئی میں ایک اداکارہ ہے اور اپنے گھر والوں کی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ میرا کا کہنا ہے کہ جب رضوان کی امی نے اس کے لئے لڑکیاں دیکھنی شروع کیں تو وہ بہت پریشان تھی اور بعد ازاں ممبئی کے ایک ڈاکڑ سے رابطہ کرنے پر پہلے اسے چھ مہینے کی کونسلنگ کی پیشکش کی گئی اور بعد میں ہارمونز کی ادویات پر رکھا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بتدریج اگست، ستمبر اور اکتوبر میں آپریشن کئے گئے جس کے بعد وہ "گورو سے میرا" بن گئی۔ میرا کے مطابق وہ آج تک رضوان سے آمنے سامنے نہیں ملی ہے مگر مارچ میں ان کی ملاقات ہو گی۔ رضوان کے مخلص ہونے کے بارے میں اٹھائے جانے سوالوں پر میرا پنے دوستوں کو یہی جواب دیتی ہے کہ اسے رضوان پر مکمل اعتماد ہےاور بالفرض اگر رضوان بدل بھی گیا تو ایسا شاید بھگوان نے اس کی قسمت میں لکھا ہو گا اور ہونی کو کوئی نہیں ٹال سکتا۔