Live Updates

برطانوی حکام کی عمران خان کو سیکیورٹی کے معاملات میں احتیاط برتنے کی تجویز

منگل 12 جنوری 2016 16:17

برطانوی حکام کی عمران خان کو سیکیورٹی کے معاملات میں احتیاط برتنے کی ..

لندن، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) برطانوی حکام نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے بچوں اور سابق اہلیہ جمائما خان کو عمران خان کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا ، سیکیورٹی سے متعلق برطانوی اداروں نے عمران خان کو سیکیورٹی کے معاملات میں احتیاط برتنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے سیکیورٹی سٹاف کی تجاویز کو خاطر میں لانا چاہئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے بچوں اور سابق اہلیہ جمائما خان کو عمران خان کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا ہے ۔اس سے پہلے پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے عمران خان کو درپیش سیکیورٹی خطرات کے بارے میں برطانوی حکام کو آگاہ کیا تھا جس میں مبینہ طور پر کچھ گرفتار ملزموں کے اعترافی بیانات کو بنیاد بنا کر کہا گیا تھا کہ عمران خان شدید خطرہ میں ہیں اور انہیں اپنی سرگرمیوں میں یہ تھریٹس ذہن میں رکھنا چاہئیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے اور اپنی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی مناسب طور پر خاطر میں نہیں لاتے جو کسی بڑے نقصان کا موجب ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں اپنی سرگرمیاں محدود اور سیکیورٹی سٹاف کی تجاویز کے مطابق رکھنا چاہئیں۔ پاکستانی اداروں کی انفارمیشن شیئرنگ کے بعد برطانوی حکام نے یہ شیئرنگ عمران خان کے بچوں اور سابق اہلیہ سے بھی کی اور انہیں خطرات سے آگاہ کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :