آصف زرداری کی صاحبزادی کی بلیوں کو لاہور کا موسم راس نہ آیا اور بیمار پڑ گئیں

بلیوں کو چیک اپ کے لئے ڈاکٹر کے پاس بھجوا دیا گیا

منگل 12 جنوری 2016 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی بلیوں کو لاہور کا موسم راس نہ آیا اور بیمار پڑ گئیں‘ بلیوں کو چیک اپ کے لئے ڈاکٹر کے پاس بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو بلاول ہاؤس لاہور میں آصفہ بھٹو کی لاڈلی بلیوں کو بڑی گاڑی میں بیٹھ کر سیر کروائی گئی جبکہ ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لئے بھی خصوصی عملہ تعینات کیا گیا تھا تاہم بلیاں ٹھنڈے موسم میں بیمار پڑ گئیں جنہیں چیک اپ کے لئے ڈاکٹر کے پاس بھجوا دیا گیا۔

بلاول ہاؤس ذرائع کے مطابق بلیوں میں پہلے جیسی چستی دیکھنے میں نہیں آرہی اور آصفہ بھٹو کے مطابق ان کی بلیاں کھا پی بھی نہیں رہیں۔ واضح رہے کہ چار روز قبل آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ طیارے میں کراچی سے لاہور آئی تھیں۔ لاہور ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس تک انہیں ہیلی کاپٹر پر پہنچایا گیا تھا۔