کراچی میں ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنے والا ملزم عدالت میں پیشی سے پہلے ہی رفو چکر ہوگیا

منگل 12 جنوری 2016 16:29

کراچی میں ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنے والا ملزم عدالت میں پیشی سے پہلے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) کراچی میں ٹریفک پولیس جھگڑا کرنے والا ملزم شفیق ضمانت پر رہا ہونے کے بعدعدالت میں پیشی سے پہلے ہی رفو چکر ہوگیا۔پیر کے روز ٹریفک اہلکاروں سے گتھم گتھا ہونے والا شفیق شخصی ضمانت پر رہا ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیکن اگلے روز پیشی پر پہنچنے سے پہلے ہی ملزم اپنے گھر سے فرار ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شفیق نامی شہری ہائی بلڈ پریشر کا مریض، ڈیڑھ ماہ سے بیروزگار اور نوکری کی تلاش میں مارا مارا پھررہا تھا، ایسے میں اس نے پی آئی ڈی سی ٹریفک پولیس چوکی کے قریب اہلکاروں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی جس کے بعد چار پانچ اہلکاروں نے اس کی خوب خبر لی

متعلقہ عنوان :