روہت شرما نے کینگروز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے

منگل 12 جنوری 2016 16:32

روہت شرما نے کینگروز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر ..

پرتھ ۔ 12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی نویں سنچری ہے، شرما نے اس کے ساتھ ہی کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے ہیں، وہ کینگروز کے خلاف اس کی سرزمین پر بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے 171رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ویون رچرڈز کے کینگروز کے خلاف انفرادی طور پر بڑی اننگز کا ریکارڈ توڑ ڈالا، اس کے علاوہ وہ آسٹریلوی سرزمین پر بڑی اننگز کھیلنے والے دوسرے غیرملکی بلے باز بھی بن گئے ہیں، آسٹریلوی سرزمین پر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز کرس گیل کو حاصل ہے، انہوں نے گزشتہ برس زمبابوے کے خلاف 215 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ شرما نے چوتھی بار ون ڈے میں 150 سے زائد رنز بنانے کا ٹنڈولکر، گیل اور جے سوریا کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ منگل کو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں شرما نے ڈٹ کر کینگروز باؤلرز کا مقابلہ کیا، انہوں نے کوہلی کے ساتھ مل کر انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، یہ ان کے کیریئر کی نویں سنچری ہے، شرما 171 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کئے۔ انہوں نے آسٹریلوی سرزمین پر بڑی اننگز کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز کو یہ اعزاز حاصل تھا، اس کے علاوہ وہ آسٹریلوی سرزمین پر گیل کے بعد بڑی اننگز کھیلنے والے دوسرے غیرملکی بلے باز بھی بن گئے ہیں، گیل نے 215 رنز کی انفرادی اننگز کھیل رکھی ہے، وہ ون ڈے میں چار بار 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے دوسرے بھارتی بلے باز بھی بن گئے ہیں، چار بار یہ کارنامہ انجام دے کر گیل اور جے سوریا کے ہم پلہ ہو گئے، ٹنڈولکر کو پانچ بار ڈیڑھ سو سے زائد بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔