مخالفین پر ہونٹ سینے اور تشدد کا الزام لگانے والے عادل چٹھہ کا پولی گرافک مشین نے جھوٹ پکڑالیا
تفتیشی اور ڈاکٹروں کی ٹیم کے سامنے بھی ہونٹ خود سینے کا اعتراف کر لیا ، حقائق سامنے آنے پر اب قانونی کارروائی کی جائیگی‘ پولیس ذرائع
منگل 12 جنوری 2016 18:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) مخالفین پر ہونٹ سینے اور تشدد کا الزام لگانے والے سانگلہ ہل کے رہائشی علی عادل چٹھہ کا پولی گرافک مشین کی رپورٹ میں جھوٹ پکڑا گیا ،تفتیشی اور ڈاکٹروں کی ٹیم کے سامنے بھی ہونٹ خود سینے کا اعتراف کر لیا ۔ چند روز قبل نیلا گنبدسے ہونٹ سلے ہوئے اور زخمی حالت میں ملنے والے نوجوان کو میو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا ۔
سانگلہ ہل کے رہائشی علی عاد ل چٹھہ نے الزام عائد کیا تھاکہ اسے مخالفین نے زمین ہتھیانے کیلئے اغواء کیا اوراس پر بد ترین تشدد کر کے تانبے کی تار سے اس کے ہونٹ بھی سی دئیے اور اسے زخمی حالت میں نیلا گنبد کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔لرزہ خیزواقعہ پر وزیر اعلیٰ نے کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس پرنسپل کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس نے اس کا مکمل معائنہ کیا اور اس کی رپورٹ میں ثابت ہوا تھاکہ ہونٹ خود سیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی تفتیش میں اس کے بیانات پر شکوک و شبہات ظاہر کئے تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.