چودھری پرویزالٰہی کی مسلم لیگ (ق)کے حمایت یافتہ نومنتخب صدر ساہیوال بار کو مبارکباد

الیکشن میں بھرپور حمایت پر مسعود طادق طُلّہ کا فون پر اظہار تشکر

منگل 12 جنوری 2016 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے انتخابات میں اپنی پارٹی کے حمایت یافتہ مسعود صادق طُلّہ کو صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے جبکہ مسعود صادق طُلّہ نے الیکشن میں اپنی بھرپور کامیابی پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے وکلاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کامیابی آپ کی مکمل حمایت اور تعاون کی مرہون منت ہے۔

(جاری ہے)

نومنتخب صدر مسعود صادق طُلّہ نے ان خیالات کا اظہار چودھری پرویزالٰہی کے تہنیتی فون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کی جیت کو پاکستان مسلم لیگ کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت کے دوران وکلاء کی فلاح و بہبود، عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے تاریخی اقدامات کیے گئے، پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ وکلاء برادری کا ساتھ دیا ہے اور وہ اپنی ان پالیسیوں کو جاری رکھے گی۔ مسعود صادق طُلّہ نے کہا کہ وکلاء برادری پاکستان مسلم لیگ اور چودھری پرویزالٰہی کے وکلاء اور عام و غریب آدمی کیلئے مثالی اور قابل قدر اقدامات کو نہایت اہمیت دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :