ہم محمد شہبازشریف کی شفافیت کی پالیسی کی دل سے قدر کرتے ہیں ‘ چیئرمین چائنہ تھری گورجیس

منگل 12 جنوری 2016 19:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) چیئرمین چائنہ تھری گورجیس کارپوریشن لو چن نے ملاقات کے دوران پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی انتھک محنت اور منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرنے کی غیرمعمولی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف توانائی کے منصوبوں کیلئے بے پناہ محنت سے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چین میں بھی شہباز شریف کی غیر معمولی صلاحیتوں اور برق رفتاری سے کام کرنے کے انداز کو سراہا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا ہے اور ہم شہبازشریف کی شفافیت کی پالیسی کی دل سے قدر کرتے ہیں اور ہمیں وزیر اعلیٰ شہباز شریف پر بے حد اعتماد ہے۔