Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف کامرزا محمد یاسین اور مرحوم لیگی رہنما ادریس جانباز کی بیوہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 12 جنوری 2016 19:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس مرزا محمد یاسین اور مرحوم مسلم لیگی رہنما ادریس جانباز کی بیوہ و ایس ایس پی شعیب خرم جانباز کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :