ڈی ایس ایم فورٹیٹیک برطانیہ کے وفد کی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے ملاقات
پنجاب بھر سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں فورٹیفائیڈ آٹا عوام کو فراہم کیا جائے گا‘پی ایف ایم اے
منگل 12 جنوری 2016 19:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں فورٹیفائیڈ آٹا عوام کو فراہم کیا جائے گاتاکہ بچوں اور خصوصاً خواتین میں خون کی کمی کے باعث پیدا ہونے والی متعدد بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ پاکستان میں غذائیت سے بھر پور فورٹیفائیڈ آٹے کی تیاری اور عوام تک فراہمی کے حوالے سے گزشتہ روز ڈی ایس ایم فورٹیٹیک برطانیہ کے ایک وفد نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر میں پی ایف ایم اے کے رہنماؤں سینٹرل چیئرمین محمد نعیم بٹ ، چیئرمین پنجاب چوہدری افتخار احمد مٹو ، سابق سینٹرل کمیٹی اور چیئرمین فلور فورٹیفیکیشن عاصم رضا احمد اور رضا عباس سے ملاقات کی ۔
ڈی ایس ایم ٖفورٹیٹیک کے وفد میں ینک فونگ ، اور فرانسکوس چوم شامل تھے جبکہ ایم آئی پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عبدالسلام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اس اہم ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران عوام تک غذائیت سے بھر پور اور بچوں اور خواتین میں خون کی کمی کو دور کرنے والے فورٹیفائیڈ آٹے کی تیاری کے پراجیکٹ کے حوالے سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی اور فورٹیفیکیشن کے اس منصوبے کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنے کے پہلوؤں پر بھی مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔
اس اہم ملاقات کے دوران فلور فورٹیفیکیشن پراجیکٹ کی راہ میں حائل قانونی اور دیگر مسائل اور انکے حل پر بھی غور کیا گیا ۔ ملاقات کے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ فلور فورٹیفیکشن پراجیکٹ کی بحالی اور اس کی تکمیل کیلئے ایسی ملاقاتوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.