متروکہ وقف املاک بورڈ اور ایل ڈی اے کا ننکانہ صاحب کو عالمی سطح کا جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے بھر تعاون کا اصولی فیصلہ

اورنج لائن کے نتیجے میں ای ٹی پی بورڈ کی متاثرہ پراپرٹی کا مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دیا جائیگا‘ صدیق الفاروق کی صدارت مشترکہ اجلاس میں فیصلے

منگل 12 جنوری 2016 19:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) متروکہ وقف املاک بورڈ اور ایل ڈی اے نے ننکانہ صاحب کو عالمی سطح کا جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے بھر تعاون کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ،بورڈ نے ایل ڈی اے سٹی کے لیے قانونی شرائط کے مطابق اپنی 645کنال زمین ،قائد اعظم پاور پلانٹ کے لیے موضع بھکھی میں زمین کے تبادلے کی شرط پر 26کنال زمین بشرط تبادلہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ،مزید برآں اورنج لائن کے نتیجے میں ای ٹی پی بورڈ کی متاثرہ پراپرٹی کا مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دیا جائے گا۔

یہ فیصلے یہاں چیئرمین کیمپ آفس زمان پارک میں صدیق الفاورق کی سربراہی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کیے گئے جس میں ایل ڈی اے کی ٹیم کی سربراہی ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ نے کی اس میٹنگ میں پی ایس جی پی سی کے صدر سراد شام سنگھ ، بورڈ کے سیکرٹری اکرام الحق ،ایل ڈی اے کے چیف انجیئنر اسرار سعید ، چیف میٹر پولیٹن پلاننگ ،وحید الدین بٹ ،سیکرٹری ایجوکیشنETPB نسرین مہدی ،ایڈمنسٹریٹر لاہورعظمی شہزادی ،ڈپٹی سکرٹری لینڈ جاوید شیخ ،ایڈمنسٹریٹر ننکانہ وہاب گل ،بورڈ کے سپرٹنڈنگ انجینئر محمد شہزاد اور دیگر افسروں نے شرکت کی وحید الدین بٹ چیف میٹرو پولیٹن ایل ڈی اے نے اجلاس کو ننکانہ صاحب کے ماسٹر پلان کے متعلق نقشوں کی مدد سے جامعہ بریفنگ دی ،چیئرمین صدیق الفاورق نے ننکانہ صاحب کی ٹاؤن پلانگ کے حوالے سے پردھان سردار شام سنگھ کے مشورے سے ایل ڈی اکے کی ٹیم کو بتایا کہ ہم ننکانہ صاحب میں تمام سری گوردووارہ صاحبان تک پہنچنے والے راستوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ ساتھ گورودوارہ صاحبان کی تزئین و آرائش اور جہاں ضرورت ہو وہاں توسیع بھی کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایل ڈے اے اپنے خرچے سے ETPB کی زمین پر سٹرکیں ،بائی پاس سمیت تمام انفراسٹریکچر بنائے گا ٹاؤن پلاننگ میں یونیرسٹی ایئر پورٹ ،ہاؤزنگ اپارٹمنٹس،مارکیٹ ،بازار کالج ،ہسپتال سمیت آئندہ 50سال یعنی 2066 ء تک کی ضرورت کا خیال رکھا جائے گا ۔میٹنگ کے دورا ن ننکانہ صاحب میں بورڈ کی زمین پر3 ہزار دو سو کے قریب موجود ہیں دیرینہ ناجائز قابضین کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر دیرینہ ناجائز قابضین اگلے تین مہینے کے اندر متروکہ وقف املاک بورڈ کے کرایہ دا ر نہ بنے تومجوزہ رہائشی اسکیم میں انکا کوئی دعوی قابل قبول نہ ہو گا ۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین نے بتایا کہ ان جائیدادوں میں بورڈ کے کرایہ داروں کا جہاں تک ممکن ہوا خیال رکھا جائے گا یاد رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے اپنی میٹنگ میں موضع بھکی میں 26کنال زمین کے تبادلے کی باقاعدہ اور ٹاؤن پلاننگ کی اصولی منظوری دے رکھی ہے جبکہ ایل ڈی اے سٹی کے لیے زمین دینے اور اورنج لائین سے متاثرہ ہونے والے زمین اور جائیداد کے معاوضے کی منظوری لینے کے لیے 25جنوری کو ہونے والے میٹنگ میں یہ معاملات بورڈ کے ممبران کے سامنے رکھا جائے گا ۔