یوٹیوب نے پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے لیے مقامی ورژن متعارف کرا دئیے
ان ملکوں میں یہ ورژن یوٹیوب استعمال کرنے والوں کو اْن کی ضرورت کے مطابق ویڈیو فراہم کریگا
منگل 12 جنوری 2016 19:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) یوٹیوب نے پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے لیے مقامی ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ورژن اِن ملکوں میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کو اُن کی ضرورت کے عین مطابق ہائی کوالٹی ویڈیوز کا تجربہ فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ ورژن استعمال کرنے والوں کو دنیا کے سب سے بڑے آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم پردستیاب دنیا بھر کے مواد کی وسیع اقسام تک رسائی کے علاوہ وہ اپنی ثقافت اور زبان کے مزاج کے مطابق آگاہی حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ تفریح اور علم بھی حاصل کر سکیں گے۔
اب اِن ملکوں میں یو ٹیوب کے ہوم پیچ پر وزٹ کرنے والے اپنے ملکوں کی ایسی ویڈیوز اور پلے لسٹس دیکھ سکیں گے جو اِن ملکوں میں خود اْن کی اپنی زبان اور ڈومین میں مقبول ہیں۔(جاری ہے)
یوٹیوب دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ویڈیو شیئرنگ کمیونٹی ہے جسے دنیا بھر میں ماہانہ ایک ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور اب اردو، نیپالی اور سنہالی سمیت 76 زبانوں میں دنیا کے 88ملکوں میں مقامی طور پر بھی دستیاب ہے۔
آج سے ان ممالک میں یوٹیوب کا وزٹ کرنے والے اپنے ملک کے لیے ڈیفالٹ یوٹیوب سائٹ دیکھ سکیں گے، مثال کے طور پر، پاکستان میں یو ٹیوب کے ہوم پیج کا وزٹ کرنے والے اب یوٹیوب پاکستان کی ویب سائٹ اردو میں دیکھ سکیں گے جس میں پاکستان کی پسندیدہ اور تجویز کردہ ویڈیوز کی پلے لسٹس بھی شامل ہیں۔ لوگ اب زیادہ آسانی کے ساتھ ، دنیا کی سب سے بڑی اور منفرد ویڈیو شیئرنگ کمیونٹی میں اپنی متعلقہ مقامی ویڈیو تلاش کر سکیں گے۔ اس تعارف کے نتیجے میں پاکستان، نیپال اور سری لنکا سے مزید لوگوں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنی تخلیقات اور ویڈیوز باقی دنیا کے ساتھ شیئر کر سکیں۔اس موقع پر گوگل کے نمائندے نے کہا،’’یہ ورژن متعارف کرانے کا ہمارا مقصد یوٹیوب کے تجربہ کوپاکستان، نیپال اور سری لنکا کی ضروریات کے مطابق زیادہ سے زیادہ بہتر بنانا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مقامی تخلیق کاروں ، شخصیات اور موسیقاروں کے لیے کام کرنے کی راہ ہموار ہو گی اور وہ دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک ویڈیو کمیونٹی میں اپنی چمک دمک دکھا سکیں۔‘‘دنیا کی سب سے بڑی، عالمی سطح پر قابل رسائی اور مفید معلوما ت کو منظم کرنے کے لیے گوگل کے مشن کے ساتھ ہم یوٹیوب سمیت اپنے تمام پلیٹ فارمز پر فکر وفن کے تحفظ اور تبادلے کے لیے پر عزم ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ انٹرنیٹ ایک وسیع، محفوظ اور باعافیت پلیٹ فارم کے طور پر قائم رہے، جس کے لیے ہم صنعت، حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ عالمی سطح پر مستقل گفت و شنید کرتے رہیں گے۔ ہم حکومت کی جانب سے ویڈیوز کو بند کرنے کے لیے درخواستوں/ہدایات کو ٹریک کرتے رہیں گے اور اپنی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بھی شامل کرتے رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
ج*بیٹی کو ناجائز قرار دیکر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.