رواں برس بھی پاک بھارت سیریز کا کوئی امکان نہیں، انوراگ ٹھاکر

منگل 12 جنوری 2016 19:31

رواں برس بھی پاک بھارت سیریز کا کوئی امکان نہیں، انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انو راگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ رواں برس بھی سیریز کا کوئی امکان نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا کہنا تھاکہ 2016ء میں روایتی حریف کا مدمقابل ہونا کا کوئی پلان ہے نہ ہی فی الوقت اس کا کوئی امکان موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ سیریز تو نہیں ہو گی البتہ کسی تیسرے وینیو پر تین یا اس سے زائد ملکوں کا ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :