مدارس رشدوہدایت کے سرچشمہ اور علم وحکمت کے مراکز ہیں‘علامہ راغب نعیمی

ماڈل معاشرے کی تشکیل کے لئے اساتذہ نوجوان نسل کی اسلامی اصولوں کے مطابق تربیت کریں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

منگل 12 جنوری 2016 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء مدارس رشدوہدایت کے سرچشمہ اور علم وحکمت کے مراکز ہیں،ماڈل معاشرے کی تشکیل کے لئے اساتذہ نوجوان نسل کی اسلامی اصولوں کے مطابق تربیت کریں۔ان خیالات کااظہارمعروف مذہبی ا سکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈ ا کٹر محمد راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں علماء کرام و مشائخ عظام اورمدارسین کے مشترکہ ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں علامہ غلام نصیرالدین چشتی،مولانامحبوب احمدچشتی،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدہاشم،مفتی محمدعارف حسین،مفتی محمدمدنی،مفتی سیدزین العابدین شاہ، مفتی فیصل ند یم ،محمدضیاء الرحمن،ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی اورمولانا محب الرسول ،حافظ محمدامین ،پیرفاروق امیرسمیت دیگر جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے مزید کہاکہ معیارتعلیم کوبہتربنانے کیلئے مدارس کے اساتذہ کرام کاکردار انتہائی اہم ہے۔تعلیم ہرانسان کابنیادی ہے،تعلیم کے زیورسے آراستہ افرادہی پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔طلباء تحقیق اور جستجو کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کریں۔ مسلم قوم کی کامیابی مغرب کی اندھی تقلید کی بجائے اسلام کی روشن روایات کے اپنانے میں مضمر ہے۔

معاشرے میں تعلیم کا شعبہ ہمیشہ مقدس رہا ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم یا معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے تعلیم ضروری ہے ۔قومی جذبے کے ساتھ اساتذہ کرام آنے والی نسل کا مستقبل محفوظ بنائیں۔علم کی طاقت سے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے ‘بنیادوں خرابیوں کو بھی دور کیا جا سکتا ہے ۔اجلاس میں ملک قوم کی سلامتی وتحفظ کے لئے خصوصی دعامانگی گئی۔