کام ٹھیک نا ہونے پر رنگ روڈ کا ٹھیکہ منسوخ کیا تھا: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

muhammad ali محمد علی منگل 12 جنوری 2016 20:45

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جنوری 2016 ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کام ٹھیک نا ہونے پر رنگ روڈ کا ٹھیکہ منسوخ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی رنگ روڈ منصوبے کے تنازعے کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا ٹھیکہ پرویز الہی کی حکومت کی جانب سے کامران کیانی کو دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میری حکومت آنے پر کام ٹھیک نہ ہونے پر کامران کیانی کو وارننگ دی گئی تھی جس پر انہوں نے دوبارہ شکایات نہ ہونے کا یقین دلایا تھا۔ تاہم اس کے باوجود کام ٹھیک نہ ہونے پر پھر بعد ازاں ٹھیکے کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :