سرخ بسوں سے عوام کے چہروں کی زرد ی دور نہیں ہوگی‘ حکمران میٹروبس میں بیٹھ کر عوام کی حالت زار کاجائزہ نہیں لے سکتے
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا تقریب سے خطاب
منگل 12 جنوری 2016 20:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے لہجے میں ذوالفقارعلی بھٹوشہیداوربینظیر بھٹوشہید والی جرأت،ان کے ارادوں میں استقامت جبکہ ان کی باتوں میں صداقت ہے ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہورمیں کھڑے ہوکرتخت لاہور کادھڑن تختہ کردیا ۔
بلاول بھٹوزرداری نے اپنے مخصوص جذباتی اندازسے حکمرانوں کے ناکام اوربدنام منصوبوں پرسے نقاب اٹھادیا ۔سرخ اورنیلی پیلی بسوں اورکالی ٹیکسیوں سے عوام کے چہروں کازردرنگ نہیں بدلے گا۔عوام کاروزبروزبڑھتااحساس محرومی حکمرانوں کی بے حسی اورنااہلی کاشاخسانہ ہے۔وہ فردوس پارک میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ نااہل حکمران میٹروبس میں بیٹھے بیٹھے بیچارے عوام کی حالت زار کاجائزہ نہیں لے سکتے۔
ان کی میٹروبس نے شہریوں کوبے بس کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرقومی وسائل کودرست اندازسے استعمال کیا جائے توعوام کودیرینہ مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔حکومت سرکاری وسائل سے ہسپتال تعمیر کرے ،ناداراوربیمار شہریوں کومفت ادویات دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی ادارے تعمیر کرے جہاں ہنرمندوں کوروزگار ملے اورمہنگائی میں خاطر خواہ کمی کی جائے ۔حکمرانوں کاکوئی منصوبہ کمشن اوربدترین کرپشن کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن پارٹیوں کانام نہاد گرینڈالائنس چوں چوں کامربہ ہے،اس کے پیچھے بھی تخت لاہوروالے ہیں ۔حکمران یادرکھیں وہ سندھ کی منتخب حکومت کامینڈیٹ مذاق اڑاسکتے ہیں اورنہ سندھ کی منتخب قیادت بلیک میل ہوگی ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.