پی سی بی نے عمر اکمل پر ایک انٹرنیشنل میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ،15جنوری کو کیویز کیخلاف ان ایکشن ہونگے

منگل 12 جنوری 2016 21:01

پی سی بی نے عمر اکمل پر ایک انٹرنیشنل میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس لے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) پی سی بی نے عمر اکمل پر ایک انٹرنیشنل میچ کی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا جس کے بعد قومی کرکٹ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیل سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ میں بین الاقوامی کمپنی کے تشہیری جوتے استعمال کرنے پر عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی لگا دی تھی لیکن اب ان پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 15جنوری کو ہونے والے میچ میں حصہ لے سکیں گے۔ ۔