پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو بھارت جانے کے لیے کلیئرنس مل گئی

ٹیم 17جنوری سے کوچی میں ہونے والے بلائنڈ ایشیا کپ میں شرکت کرے گی،فنڈز بھی جاری ، چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل

منگل 12 جنوری 2016 21:17

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو بھارت جانے کے لیے کلیئرنس مل گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کر کٹ کونسل نے بھارت جانے کے لیے کلیئرنس لیٹر حاصل کر لیا ہے ،ٹیم 17جنوری سے کوچی میں ہونے والے بلائنڈ ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

چیر مین پاکستان بلائنڈ کر کٹ کونسل نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کلیئرنس لیٹر فراہم کیا۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ کلیئرنس لیٹر نہ ہونے پر پی سی بی نے بلائنڈ کونسل کو فنڈز دینے سے انکار کیا تھا ،اب کلیئرنس لیٹر جاری ہو گیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ پی سی بی بلائنڈ کونسل کو فنڈزجاری کردے گی۔ ۔

متعلقہ عنوان :