لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش، 70 فیڈرز ٹرپ کر گئے

muhammad ali محمد علی منگل 12 جنوری 2016 21:31

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جنوری 2016 ء) لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث70 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق طویل انتظار کے بعد بالاخر لاہور میں موسم سرما کی پہلی باقائدہ بارش کی آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث ایک طرف جہاں خشک اور بیماریوں کا باعث بننے والی سردی کا خاتمہ ہوا ہے وہیں اس باعث شہر کے 70 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہں۔ 70 فیڈرز ٹرپ کر جانے کے باعث شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :