چوہدری سرور کااندرونی سیاست کے باعث پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ،ذرائع/کوئی صداقت نہیں ‘ ترجمان
پنجاب کے آرگنائزر کے قریبی دوستوں سے صلاح مشورے ،قیادت کو بھی تحفظات سے آگاہ کر دیا
منگل 12 جنوری 2016 22:01
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء)تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے اندرونی سیاست کے باعث پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ، چوہدری سرور نے اس حوالے سے اپنے قریبی دوستوں سے صلاح مشورے بھی کئے ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ چوہدری سرور تحریک انصاف کی اندرونی سیاست سے مطمئن نہیں اور انہوں نے اس حوالے سے پارٹی کی اعلی قیادت سے بھی رابطہ کر کے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیاہے۔
واضح رہے کہ 2 اگست 2013 کو گورنر پنجاب کے منصب پر فائز ہونے والے چوہدری محمد سرور نے عہدے سے استعفے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔ چوہدری سرور کے ترجمان نے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر کہا کہ یہ خبر سو فیصد جھوٹ اور بے بنیاد ہے ۔ چوہدری سرور نے تو پی ٹی آئی پنجا ب کی صدارت کیلئے انتخاب لڑنے کا اعلان کر کے اس کی مہم بھی شروع کردی ہے اور ایسے موقع پر اس طرح کی خبریں سازش ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.