چڑیا گھرلاہور کے لئے جانوروں کے جوڑے مکمل کرنے، نئے جانور خریدنے،نئے پنجرے تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری
ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی چڑیا گھروں اور سفاری پارکس میں اپنے نمائندوں کا تقررکریں تاکہ دی جانے والی خوراک کے معیار کو چیک کیا جاسکے‘ صوبائی وزراء ملک محمد آصف بھا اعوان اور ملک ندیم کامران کی سربراہی میں وزیراعلیٰ کی تشکیل دی گئی 12رکنی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے
منگل 12 جنوری 2016 22:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات ملک محمد آصف بھا اعوان اور وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران کی سربراہی میں وزیراعلیٰ کی تشکیل دی گئی 12رکنی کمیٹی نے چڑیا گھرلاہور کے لئے جانوروں کے جوڑے مکمل کرنے، نئے جانور خریدنے، محکمہ جنگلی حیات کے افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے افسران کو بیرون ملک تربیت ، ،تفریح کیلئے آنے والوں کو مزید سہولیات کی فراہمی اور سٹاف کالونی کی تعمیر اور امیوزمنٹ پارک کی تعمیر، جانوروں کے نئے پنجرے تعمیر کرنے کے جامع منصوبے کی منظوری دیدی ہے جس پر322 ملین روپے لاگت آئے گی۔
اس امر کا فیصلہ یہاں لاہور زو سفاری پارک میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر، رکن صوبائی اسمبلی سائرہ افتخار ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف اینمیل سائنسزپروفیسر طلعت نصیر پاشا، ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارک پنجاب خالد ایاز خان ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب، چیف گیم وارڈن پنجاب شاہ رخ بٹ، پرائیویٹ وائلڈ لائف ایکسپرٹ خان محمد خان، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو پارک لاہور سید ظفرالحسن اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.