دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہونے کی ضرورت ہے: روس

muhammad ali محمد علی منگل 12 جنوری 2016 22:02

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہونے کی ضرورت ہے: روس
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جنوری 2016 ء) روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں آج ہونے والے بم دھماکے کے بعد روس کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے روس نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران روس اور ترکی کے تعلقات انتہائی کشیدہ رہے ہیں تاہم اب اس بیان کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :