معروف کامیڈین کپل شرما کے بھائی کی پٹھان کوٹ ائیر بیس میں موجودگی کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 12 جنوری 2016 22:17

معروف کامیڈین کپل شرما کے بھائی کی پٹھان کوٹ ائیر بیس میں موجودگی کا ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جنوری 2016 ء) معروف کامیڈین کپل شرما کے بھائی کی پٹھان کوٹ ائیر بیس میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں واقع ائیربیس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے بھائی نہ صرف حملے کے وقت بلکہ اب بھی وہیں موجود ہیں۔ کپل شرما کے بھائی انڈین آرمی کا حصہ ہیں اور پٹھان کوٹ ائیربیس کی حفاظت پر معمور ہیں۔

متعلقہ عنوان :