اختیارات نہ ملے تو چھین لیں گے، نامزد میئر کراچی وسیم اختر

منگل 12 جنوری 2016 22:39

اختیارات نہ ملے تو چھین لیں گے، نامزد میئر کراچی وسیم اختر

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہربلدیاتی انتخابی شیڈول میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔نامزد مئیرکراچی کہتے ہیں کہ اگر اختیارات نہ ملے تو اختیارات چھین لیں گے۔کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مئیر کے اختیارات اور بلدیاتی سیٹ اپ میں تاخیر کے خلاف ایم کیوایم نے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے متحدہ کے نامزد مئیرکراچی وسیم اختر، قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارا لحسن سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا ۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی سیٹ اپ میں تاخیر کرکے سندھ حکومت آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ التوا کا مقصد حکومت سندھ کی کرپشن مہم کو جاری رکھنا ہے، اگر من مانیاں جاری رہیں تو متحدہ سندھ اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونے دے گی۔

متعلقہ عنوان :