لاہور ہائیکورٹ کے ملازم کو لاپتہ ہوئے پندرہ روز گزرگئے

حساس اداروں نے خضر حیات کو کالعدم تنظیموں سے تعلقات کے شبہ میں گرفتار کررکھا ہے

منگل 12 جنوری 2016 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے ملازم خضر حیات کے لاپتہ ہونے کو پندرہ روز گزرگئے، حساس اداروں نے خضر حیات کو داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلقات کے شبہ میں حراست میں لے رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی رٹ برانچ کے ملازم خضر حیات گورنمنٹ کوارٹرز وحدت کالونی کا رہائشی ہے جو اٹھائیس دسمبر سے لاپتہ ہے، خاندانی ذرائع کے مطابق خضر حیات کے مبینہ اغوا اور لاپتہ ہونے کیخلاف تھانہ وحدت کالونی درخواست دی گئی مگر تھانے میں کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد اعلی حکام کو بھی درخواستیں دی گئیں مگر خضر حیات کی بازیابی ممکن نہیں ہوئی، خاندانی ذرائع کے مطابق اب انہیں پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خضر حیات کو حساس اداروں نے داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلقات کے شبہ میں حراست میں لے رکھا ہے اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خضر حیات نے دو شادیاں کر رکھی تھیں

متعلقہ عنوان :