Live Updates

انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی کارکن غفار گجر قتل کیس میں ملوث پانچ ملزمان کی جانب سے دائر درخواست منظو ر

منگل 12 جنوری 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن غفار گجر قتل کیس میں ملوث فرخ اور احمدڈوگر وغیرہ پانچ ملزمان کی جانب سے دائر درخواست منظو رکرتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمے میں سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ ختم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس مقدمے کی سماعت اب سیشن عدالت میں ہوگی۔ ملزمان کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج ہے کہ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران فائرنگ کرکے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن غفار گجر کو قتل کر دیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :