نیب نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے یوسف رضا گیلانی کو نوٹس بجھوا دیا

سابق وزیراعظم کے جواب نہ دینے کی صورت میں ان کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے،نیب حکام

منگل 12 جنوری 2016 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء)قومی احتساب بیورو (نیب) نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نوٹس بجھوا دیا ، سابق وزیراعظم کے جواب نہ دینے کی صورت میں ان کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر تے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو 10نکات پر مبنی سوالنامہ بجھوایا گیا ہے جس میں سیدیوسف رضا گیلانی سے انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس پالیسی سے متعلق مختلف سوالات پوچھے گئے ہیں،نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوال نامے میں کہا گیا ہے کہ آپ نے بحثیت انچارج وزیر انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاؤس کو پالیسی ہدایات دیں جبکہ آپ طلبی کے باوجود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہو رہے ، نیب نے یوسف رضا گیلانی کو آئی ٹی کے سابق وزیر کی حیثیت سے طلب کیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم کے پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف کاروائی کی جا سکتی ہے ۔