وزیراعظم نوازشریف کا وفاقی وزیر مذہبی امور کے بیٹے کی لندن نادرا دفتر میں تعیناتی کا نوٹس

فی الفور انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ،نوازشریف کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ نے بھی نادرا حکام سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 12 جنوری 2016 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے بیٹے کی لندن میں نادرا دفتر میں اعلیٰ عہدے پر تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الفور انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور اگر اس میں کوئی سفارشی کلچر میرٹ سے ہٹ کر کوئی بھی بے ضابطگی پائی گئی تو اس کا خمیازہ وفاقی وزیر سمیت اس کے بیٹے کو بھگتنا ہوگا،ہماری حکومت کا نصب العین میرٹ پر تعیناتیاں اور حقداروں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی نادرا حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے کہ وفاقی وزیرمذہبی امور کے بیٹے کی تعیناتی کیسے ہوئی اور آج بدھ کی شام تک نادرا حکام وزیرداخلہ کو اپنی رپورٹ پیش کردیں گے