عمران فاروق کو کاشف نے چھریوں اور اینٹوں سے وار کرکے قتل کیا ،عمران فاروق کو قتل کرنے کے لئے چھریوں کا ایک ڈبہ خریدا اور اسے عمران فاروق کے گھر کے باہر لان میں مٹی کھود کر چھپا دیا، قتل کے بعد ہم سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچ گئے ، عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی کے انکشافات

منگل 12 جنوری 2016 23:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12جنوری۔2016ء) ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران فاروق کو کاشف نے چھریوں اور اینٹوں سے وار کرکے قتل کیا ،عمران فاروق کو قتل کرنے کے لئے چھریوں کا ایک ڈبہ خریدا اور اسے عمران فاروق کے گھر کے باہر لان میں مٹی کھود کر چھپا دیا، قتل کے بعد ہم سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی نے مجسٹریٹ کے رو برو اقبال بیان ریکارڈ کرایا جس میں محسن علی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مقتول رہنما نے کاشف نے چھریوں اور اینٹوں کے وار کرکے قتل کیا ۔ عمران فاروق کو قتل کرنے کے لئے چھریوں کا ایک ڈبہ خریدا گیا ۔ چھریوں کے ڈبے کو عمران فاروق کے گھر کے باہر لان میں مٹی کھود کر چھپا دیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کو قتل کرنے کے بعد ہم سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچ گئے ۔ سری لنکا میں پیسے ختم ہو گئے تو خالد شمیم نے آکر ہمیں مزید رقم فراہم کی ۔سری لنکا سے کچھ عرصے بعد کراچی آگئے جب کہ بعد میں پانچ سال افغانستان میں قیام کیا ۔ محسن علی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو رہا تھا کہ بارڈر پر پکڑ لیا گیا

متعلقہ عنوان :